وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مارچ میں روس سے معاہدہ ہوجائے گا، جس کے بعد جلد از جلد خام تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ تمام بنیادی چیزوں کو طے کرلیا ہے، روس کے ساتھ بینیفشل ٹرم پر معاہدہ کررہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس پاکستان کو دوسرے ملکوں سے زیادہ رعایت پر تیل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف باتیں کیں، کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بھی رعایت ملے گی، مارچ تک معاہدہ کرنے کا مقصد فوری خام تیل درآمد کرنا ہے، روسی حکام تیل کی رعایتی قیمتوں کو ظاہر نہیں کرتے، روس سے ہمارا ٹارگٹ 35 فیصد خام تیل خریدنا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تیل خریداری ڈالر میں بھی کر سکتا ہے۔
Comments are closed.