daty hookup hookup Mount Ephraim hookup bbw com cancer man and hookups the hookup game download best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے بھارت اور چین کے ریکارڈز توڑ ڈالے

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید 2 ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چین کے کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے انڈین مارشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ اس طرح پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر کے ریکارڈ کی تعداد 77 ہو گئی۔ ان کی اکیڈمی اب تک 96 ریکارڈز بنا چکی ہے۔

راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ یہ نن چکو میں ان کا 9 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کردی۔

چین کے کنگفو ماسٹر Xie Desheng نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکو کی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا جبکہ راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھولنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.