امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس گٹر میں اتر گئے۔
جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، بل گیٹس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے زیر زمین سیوریج سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
بل گیٹس برسلز کے سیوریج میوزیم کے دورے کے دوران اس غیر روایتی اقدام کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو میں بل گیٹس کو گٹر لائن سے گزرنے اور زیر زمین میوزیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بل گیٹس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے برسلز کے اس سیوریج سسٹم کی چھپی ہوئی تاریخ کی کھوج لگائی۔
Comments are closed.