بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک، پی ٹی آئی کارکنوں کے نعرے، صورت حال کشیدہ

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی شدید نعرے بازی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا، ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پریس کانفرنس کے دوران پلے کارڈ اٹھائے پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید نعرےبازی کی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ان غنڈوں کوبتانا چاہتا ہوں ان ہتھکنڈوں سے ہماری آواز نہیں دباسکتے، فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی، ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.