پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ایونٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل مقابلے میں اعصام الحق نے اپنے قازق پارٹنر الیگزینڈر نیڈویسوو کے ہمراہ بیلجیئن جوڑی کو شکست دی۔
پاک قازق جوڑی نے سینڈر گیلے اور جورن ولیگن پر مشتمل بیلجیئن جوڑی کو 3-6 اور 6-7 سے زیر کیا۔
سیمی فائنل میں اعصام اور نیڈویسوو کا مقابلہ میگزیمو گونزالیز (ارجنٹائن) اور مارسیلو میلو (برازیل) سے ہوگا۔
Comments are closed.