بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لینڈ گریبر حلیم عادل کے ذاتی ورکرز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لینڈ گریبر حلیم عادل کے ذاتی ورکرز ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت تمام سیاسی تنظیموں کے ورکرز کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور لینڈ گریبرز میں فرق ہوتا ہے، حلیم عادل کو لینڈ گریبرز بھی پی ٹی آئی کے ورکرز نظر آرہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صرف لینڈ گریبرز اور کرمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ تمام لینڈگریبرز کو پارٹی کی چھتری کے اندر چھپنےنہ دے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.