بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم 5 مقامات پر بند

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم 5 مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہے۔

دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر رائے کوٹ میں تتہ پانی کے مقام پر رات گئے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ٹرک دب گیا، ملبے سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کوہستان کنٹرول روم نے کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے باعث 5 مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کوہستان کنٹرول روم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا بیلہ میں…

کوہستان کنٹرول روم کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.