سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کے تین پیشے سعودیوں کے لیے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈور شاپنگ سینٹرز کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ اس سے بعض سرگرمیوں اور پیشوں کو استثنیٰ بھی دیا ہے۔
ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں بھی سعودائزیشن کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
غذائی اشیا فروخت کرنے والے بڑے مراکز میں میں سعودی شہریوں کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں سعودی نوجوانوں کو 51 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔
Comments are closed.