تحریک انصاف کے سینیٹ ٹکٹ ہولڈر سیف اللّٰہ ابڑو نے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کی طرف سے سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ میں خریدنے کے الزام پر اپنے وکیل کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوایا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے بغیر ثبوت کے الزامات عائد کئے ہیں، وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں یا 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے لیاقت جتوئی کے الزامات سے سیف اللّٰہ ابڑو کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
لیاقت جتوئی من گھڑت الزامات کی معافی مانگیں، ثبوت دیں اور ہرجانے رقم ادا کریں، اگر 14 روز کے اندر لیاقت جتوئی یہ مطالبات پورے نہ کرسکے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.