پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈر سیف اللّٰہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کی طرف سے 35 کروڑ میں سینیٹ کا ٹکٹ خریدنے کے الزام پر ردعمل دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق مڈل کلاس سے ہے، بہت دنوں سے میرے خلاف لابنگ ہورہی تھی لیکن میں خاموش تھا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار نے مزید کہا کہ لیاقت جتوئی نے کہا میں نے 35 کڑور میں سینیٹ کا ٹکٹ خریدا، جو انتہائی بیہودہ الزام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں آج ہی لیاقت جتوئی کو ان الزامات پر نوٹس بھیج رہا ہوں، سابق وزیراعلیٰ سندھ سے اب ہائی کورٹ میں ملاقات ہوگی، میں ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے یہ بھی کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔
Comments are closed.