نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مکمل طور پر مایوس کیا ہے، قومی معاملات کو قومی ترجیحات کے مطابق حل کرنا حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ حکومت تشدد کے راستے کو ترک کرے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔
سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ احتجاج اور لانگ مارچ کرنا ہر پارٹی کا حق ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ تاجروں نے علماء کی اپیل پر شٹرڈاؤن کیا ہے، یہ عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔
Comments are closed.