وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن اپنا آئینی حق استعمال کر رہا ہے، لوگ بلاخوف و خطر پولنگ کے لیے جائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہے، عوام کو اعتماد دینا ہے لوگ بلاخوف و خطر پولنگ میں جائیں۔
عمر حمید خان نے کہا کہ شام کو سارے پولنگ اسٹیشنز پر سامان پہنچ جائے گا، ہمیں پولیس کی پوری معاونت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب صوبائی حکومت ہمیں کچھ لکھتی ہے تو ہم اسکا جائزہ لیتے ہیں، سندھ حکومت کی ہر درخواست کو دیکھا ہے۔
عمر حمید خان نے کہا کہ جو انہوں نے کرنا ہے کرلیں ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم نے ہمیشہ مفاد عامہ کو مقدم رکھا ہے۔
Comments are closed.