لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں جنازے میں شریک سابق صوبائی وزیرملک جہانزیب کا بیٹا بھی شامل ہے، جو فریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اراضی کے تنازع کے معاملے پر ہوئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.