لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے ماسک 19 جولائی کے بعد بھی لازمی ہوگا۔
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے شہریوں کو کورونا کے خطرے کی زد پر نہیں چھوڑ سکتے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ 19 جولائی سے سماجی دوری کی قانونی پابندی ختم کردی جائے گی، اب ملک کو کھولنے کا مناسب وقت ہے۔
ادھر سڈنی میں لاک ڈاؤن 30 جولائی تک بڑھا دیا گیا، بحرین نے 16ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
نئی فہرست میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، نیپال اور ویت نام پر پہلے ہی پابندی ہے۔
Comments are closed.