پنجاب کے دارالخلافہ اور ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ شروع ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور میں شروع ہونے والی 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ میں 50 شوٹر حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیمپیئن شپ میں روس، فرانس، کینیا، سری لنکا اور فلسطین سمیت 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوٹر شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیمپیئن شپ 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.