لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ریٹرننگ افسر پی پی 7 کو آفیشل نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
آر او پی پی 7 کی جانب سے حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان نے درخواست دائر کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی دائر پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے آر او پی پی 7 رائے سلطان بھٹی کو حکم جاری کیا کہ کہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری نہ کرے۔
عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے تک حلقہ پی پی 7 کے نتائج روکنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جو ریٹرننگ افسر نے عدم شواہد کی بنیاد پر مسترد کردی۔
بعد ازاں آر او آفس کی جانب سے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کیا گیا کہ مسترد شدہ ووٹوں کی ری چیکنگ کے لیے آر او آفس پہنچیں، مسترد شدہ 1516 ووٹوں کی جانچ پڑتال آر او آفس میں جاری ہے۔
Comments are closed.