لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز سے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 4 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ کسی فرد کو حلف کے لیے نامزد کریں گے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب کے شہری پہلے ہی بہت زیادہ متاثر ہوچکے ہیں، 21 روز گزر چکےہیں اور صوبائی حکومت ہی موجود نہیں ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امید ہے صدر مملکت گورنر کے خط کا انتظار نہیں کریں گے۔
Comments are closed.