لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل ملاقات کرا کر عدالت کو آگاہ کریں۔
قیصرہ الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں پرویز الہٰی کی ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
Comments are closed.