لاہور کے علاقے ہنجر وال کی 4 لڑکیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان سے کی گئی پولیس کی تفتیش میں مختلف انکشافات سامنے آ رہے ہیں، جن کے مطابق ملزم قاسم نے بتایا ہے کہ اس نے 4 لڑکیوں میں سے 1 لڑکی کا دوسرے ملزم شہزاد کے ساتھ 1 لاکھ روپے میں سودا کیا تھا۔
ملزم قاسم نے انکشاف کیا ہے کہ شہزاد نے ساہیوال میں لڑکی کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا۔
شہزاد لڑکی کو ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا جہاں اس کی ملاقات ایک اور لڑکی سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر نما قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپہ مارا، شہزاد کے قحبہ خانے سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں، واقعے کا مقدمہ ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں درج ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ شہزاد اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تو اس نے 1 شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا، چاروں لڑکیوں کے اغواء کا کیس نمایاں ہونے پر ملزمان خوف زدہ ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لڑکیوں میں سے کنزیٰ نامی لڑکی نے اپنے پاس موجود موبائل بھی آن کر لیا تھا۔
ملزمان نے لڑکیوں کے ساتھ ساہیوال میں سڑک پر کھڑے ہو کر کنزیٰ کے موبائل سے 15 پر کال بھی کی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ چاروں لڑکیاں ہمیں ملی ہیں۔
15 پر کال آنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
Comments are closed.