بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا یومِ استحصالِ کشمیر پر کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے 5 اگست کے سیاہ اقدام کو 2 برس مکمل ہو گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کےعوام سے ریاستی حیثیت، خصوصی شہری حقوق چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے، بھارت آرٹیکل370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں بھارت کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لیے خاموشی اختیار کرنے اور 2 منٹ کھڑے رہنے کے علاوہ حکومت کے ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے، مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستانی تاریخ میں نہیں ملا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ یقین اور عزم کے ساتھ لڑتا رہے گا، کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنا عمران خان کی ملکی مسائل پر کوتاہ نظری کی زندہ مثال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.