وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں منصوبوں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پارکوں کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے، لاہور باغات کا شہر تھا، دوبارہ باغات کا شہر بنائیں، کنکریٹ کا جنگل نہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور کو سرسبز بنانے کے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں، سڑکوں کی مرمت کی جائے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، وزیراعظم سے چیف سیکریٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار نے بھی ملاقات کی۔
چیف سیکریٹری نے نیو گورننس سسٹم کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورت حال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
Comments are closed.