لاہور میں ساندہ کے علاقے حکیماں والا بازار میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف کا ماموں محمد علی سے کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں 55 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
Comments are closed.