بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: چینی 85 روپے کلو بیچنے کا حکم ہوا میں اُڑادیا گیا

لاہور میں دکانداروں نے ایک کلو چینی 85 روپے کلو میں فروخت کرنے کا حکومتی حکم ہوا میں اُڑادیا۔

شہر میں دکانوں پر ایک کلو چینی کی 100 سے 120 روپے میں فروخت جاری ہے، شہری مہنگی چینی کے باعث پریشان ہوگئے ہیں۔

شہریوں نے حکومت کے 85 روپے کلو چینی کے اعلان کو گھر بیٹھے اعلان سے تعبیر کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفتروں میں نہ بیٹھیں باہر آئیں اور بازاروں کا دورہ کریں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ دکانوں پر آکر ریٹ چیک کریں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام کو کونسی چیز کتنے میں دستیاب ہے۔

لاہور شہر کی انتظامیہ نے چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کی تھی تاہم شہر کی کسی بھی دکان پر سرکاری نرخ چینی نہیں مل رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.