بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر

کورونا وائرس کے دوران لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 4 اہلکار وائرس سے شہید ہوچکے ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ کورونا سے متاثر 114 پولیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں جب کہ وائرس سے دو ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز رینک کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.