اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

لاہور پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی

لاہور پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔

آڈیو میں خدیجہ شاہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اگلے دن خود کو پولیس کے حوالے کردے گی، مگر وہ پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

کورکمانڈر ہاؤس حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ ہیں، جو سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہے۔

خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کیے، جس پر معافی چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ میں نے جذبات میں آکر کیا، میں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے تھے۔

خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں، اپنے سفارتخانے سے رابطہ کر رہی ہوں۔

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے نانا ملک کے آرمی چیف اور والد وزیر خزانہ رہے ہیں، ان جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.