لاہور کے علاقے کاہنہ میں منگل کی رات پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ اسد کھرل نامی شخص کےخلاف درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں پولیس کے سینئر افسر پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کا مقدمہ اسد کھرل کے خلاف درج کیا گیا، ملزم ایک ٹی وی چینل کا نمائندہ ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ ڈکیتی ،پولیس مقابلہ ،حبس بے جا کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے، اس میں اقدام قتل اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ اسد کھرل کے گھر تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ ملزم اسد کھرل نےباوردی پولیس ملازمین کوحبس بےجا میں رکھا ،پولیس نے کمانڈوز، دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ملزم اسد کھرل کو گرفتار کیا اور تھانے لائی۔
Comments are closed.