لاہور میں پولیس نے تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التواء میں ڈال دی۔
پولیس کے مطابق سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔
مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی۔
سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔
تحریکِ لبیک کے مطابق مولانا سعد رضوی نے فرانسیسی سفیر کی واپسی، توہینِ رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔
مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد تحریک کی مجلسِ شوریٰ نے ان کے بڑے صاحبزادے مولانا سعد رضوی کو تحریکِ لبیک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
Comments are closed.