لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق منظور نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اس کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کے انتقال کے واقعے پر علاقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔
Comments are closed.