لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، چوہنگ کے علاقے میں 33 سالہ وکیل، ان کی بیوی اور 2 ماہ کی بچی کو بیدردی سے ذبح کر دیا گیا ہے۔
ملزمان نے تینوں کو گھر میں گھس کر انتہائی بے دردی کے ساتھ چھری سے گلے کاٹ کر قتل کیا۔
میاں بیوی کو پہلے رسی سے باندھا گیا، پھر چاقو سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، لاشیں واش روم سے ملیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 33 سالہ وکیل امانت علی، ان کی اہلیہ 30 سالہ شبانہ اور 2 ماہ کی بیٹی ایزل شامل ہیں۔
میاں بیوی کی لاشیں واش روم سے ملی ہیں، جنہیں رسیوں سے باندھا گیا تھا جبکہ بچی کی لاش بیڈ روم میں پڑی تھی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں، قتل کے محرکات اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اُدھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.