hookup Monmouth Junction NJ dknight magicbox ii bluetooth hookup office hookup gay vegas hookup hookup Birmingham charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس پر بین الاقوامی فٹبال کے دروازے بند، فیفا اور یوئیفا کی پابندیاں

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس کی بین الاقوامی ٹیم اور یورپ میں فٹبال کے منتظم ادارے یوئیفا نے روسی فٹبال کلبز کو معطل کرتے ہوئے ان پر کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت پر پابندی لگادی۔ 

فیفا اور یوئیفا نے یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اس کی فٹبال ٹیموں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں روس اور پولینڈ کےدرمیان 24 مارچ کو میچ شیڈول ہے۔

اپنے اعلامیے میں فیفا اور یوئیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال یہاں متحد ہے اور اس کی ہمدردیاں یوکرین میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں تنظیموں کے صدور امید کرتے ہیں کہ یوکرین میں صورتحال نمایاں طور پر اور تیزی سے بہتر ہوگی تاکہ فٹبال ایک مرتبہ پھر لوگوں کے درمیان امن اور اتحاد کا ایک ذریعہ بن سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ یوئیفا نے روس کی نامور توانائی کمپنی ‘گیزپروم’ کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ 

ادھر عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اسپورٹس کی دیگر عالمی تنظمیوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیفاورلڈکپ کے ساتھ تمام کھیلوں کے ایونٹس سے باہر کردیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.