glasgow hookups daty hookup dailydot hookup app hookup Illinois hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول، ڈیزل 10 روپے سستا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.