لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمٰن نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کر دی۔
کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور کی موجودہ صورت حال پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی، تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
Comments are closed.