بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: واسا افسران آج بھی سائیکل پر دفتر پہنچے

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے واسا حکام کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے، جس کے تحت افسران اور ملازمین آج بھی سائیکلوں پر دفتر پہنچے۔

پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق اسموگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر واسا افسران اور ملازمین ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ہفتے کا دن مخصوص کیا گیا ہے، ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں کا استعمال محدود کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.