لاہور میں ڈینگی نے مزید تین زندگیاں لے لیں، صوبے میں اس سال اموات کی تعداد 24 ہوگئی۔
لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 سو سے اوپر چلی گئی ہے، باقی شہروں میں 900 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 92 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں 400سے زائد افراد میں ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض جناح اسپتال لائے گئے، حکام کے مطابق ایک ہفتے سے ڈینگی مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہاہے ۔
Comments are closed.