لاہور میں 22 روز بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروسز بحال کر دی گئیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران لاہور میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ اسی سلسلے میں ماس ٹرانزٹ سسٹم تیس مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔
اب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق میٹرو بس اور سپیڈو بس سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
Comments are closed.