پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ 1940 کے بعد سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمیں غداروں کا پتا چل گیا ہے، اب سب مخلص عمران کے ساتھ ہیں۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ 20 اپریل کی رات کو ہر طرف بینرز ہی بینرز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تنہا کھڑا ہے، ہمیں عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اب یہ پاکستان کی خود مختاری کا سوال ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.