
لاہور کے علاقے ہنجروال میں ملزمان نے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بہن کو اغوا کر لیا۔ تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 15 جون کو ملزمان مبشر اور اس کے ساتھیوں نے پہلے نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے سامنے اس کی 15 سالہ بہن کو اغوا کرلیا۔
مغویہ کے بھائی پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا اور مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔
Comments are closed.