لاہور میں مقیم 25 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔
دو ماہ قبل برطانیہ سے آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
آج دوپہر ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا دباکر اور سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں زيادتی یا ڈکیتی میں مزاحمت کے شواہد نہیں ملے، مقتولہ ماہرہ کے والدین اور بہن بھائی لندن میں رہتے ہیں۔
Comments are closed.