لاہور میں گندگی کے خاتمے کے لیے آج سے مشن کلین لاہور کا آغاز ہوگا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ آج سے مشن کلین لاہور کا باقاعدہ آغاز ہوگا جب کہ ہفتے تک بیک لاگ کلیئر کرکے زیرو ویسٹ کرلیاجائےگا۔
کمپنی کے مطابق شہر کی صفائی کے لیے درکار اضافی مشینری کی فراہمی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے یقینی بنائی گئی ہے۔
اس سے قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.