پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے باعث ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 5 شہروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز 15 فیصد سے بڑھ چکے ہیں، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے تقریباً تمام وینٹی لیٹرز زیرِ استعمال ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کر رہی اور ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو احتیاط کرنا ہو گی، یہاں کورونا وائرس کی صورتِ حال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، گھر سے باہر بغیر ماسک کے آنا خطرے سے خالی نہیں۔
Comments are closed.