بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔

اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.