لاہور میں سستی چینی حاصل کرنے کے لیے شہری لائنوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے۔
دعوؤں کے باوجود رمضان بازاروں میں چینی کے اسٹالز پر رش کم نہ ہو سکا، ایک خریدار کو 65 روپے کلو کے حساب سے 2 کلو چینی کا پیکٹ دیا جا رہا ہے۔
عدالتِ عالیہ کے حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ لائنیں ختم کرانے میں ناکام رہی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صورتِ حال کا نوٹس لے کر چینی کے اسٹالز بڑھائے جائیں۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ 2 کلو چینی کے لیے 2 گھٹنے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، روزے کی حالت میں چینی کے لیے طویل انتظار امتحان ہے۔
Comments are closed.