لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں والدین نے بچےکو گھر میں رسی سے باندھ دیا، پولیس نے بچے کو گھر سے بازیاب کرواکے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
متاثرہ بچے عبد اللّٰہ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے والد اسے مارتے تھے۔
والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹا چوریاں کرتا تھا اس لیے تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.