عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 لگائی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔
Comments are closed.