لاہور میں رات کے وقت تیز آندھی سے موسم خوشگوار ہو گیا، آندھی سے بجلی کے 100 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے، جس سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہور اور گرد و نواح میں رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹا تھی، آندھی کے باعث شہر میں بجلی کے100 فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
لیسکو شیخوپورہ سرکل سب سے زیادہ متاثر ہوا، لیسکو چیف چودھری محمد امین کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔
Comments are closed.