بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں ایک یا دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث لاہور میں ایک یا دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔ تجویز آج این سی او سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ضلع ساہیوال کے اسکولوں میں 35 اساتذہ میں کورونا مثبت آ گیا، جس کے بعد کمشنر ساہیوال نے اوکاڑہ اور ساہیوال کے اسکول بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا وائرس نے صوبے میں کورونا کی تیسری لہر کی بگڑتی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔

دورانِ اجلاس کمیٹی نے 15 فیصد سے زائد مثبت کیس والے شہروں میں مزید سخت اقدامات کرنے کی سفارش کر دی۔

ادھر سندھ میں مثبت کیسوں کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی، کراچی میں شرح پانچ فیصد رہی۔ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اتوار کو 29 ہزار 5 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.