لاہور میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی وقاص خالد کا حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہوگیا۔
مغل پورہ وائٹس کلب کے صدر خورشید احمد کے مطابق وقاص خالد آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک طبعیت خراب ہوئی اور وہ گر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقاص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی، لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث ان کا انتقال ہوگیا تھا۔
یہ واقعہ سنٹرل پنجاب انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں مغل پورہ وائٹس اور باغبانپورہ ایگلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔
Comments are closed.