لاہور میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا، کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈور سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کی۔
قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے پہلے روز پروگرام کے مطابق سیشن قذافی اسٹیڈیم میں ہونا تھا مگر بارش کے باعث سیشن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
یہاں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی اسکواڈ کی ٹریننگ کی نگرانی کی، کیمپ کے پہلے روز بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی موجود تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا پریکٹس میچ کل ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.