بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور قلندرز PSL جیتے گی، حارث رؤف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی حارث رؤف کا کہنا ہے کہ رواں سال ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ پی  ایس ایل 7 میں ہم نئے کپتان (شاہین شاہ آفریدی) اور کٹ کے ساتھ داخل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اور پرجوش شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز اس سال ٹورنامنٹ جیتے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے اس سیزن میں لاہور قلندرز کی کٹ لانچ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم اچھی تیاری کررہی ہے، ہم پی ایس ایل 7 کو دلچسپ بنائیں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.