پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ریسٹ ڈے میں گالف کلب پہنچ گئی۔
لاہور قلندرز کے کرکٹر ڈیفنس رایا گالف کلب پہنچے اور وہاں وقت گزار کر خود کو تازہ دم کیا۔
گالف کلب میں لاہور قلندرز کے کرکٹرز کے درمیان سب سے لمبی ڈرائیو مارنے کا مقابلہ بھی ہوا۔
کرکٹرز نے یہ مقابلہ گالف کلب کے ڈرائیونگ رینج میں کیا، لاہور قلندرز کے کھلاڑی اس دوران ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مزاق کرتے رہے۔
کم ڈرائیو لگنے پر کرکٹرز نے ایک دوسرے کے ساتھ مزاق بھی کیا۔
اس دوران فخر زمان نے اپنے بیٹے زین کے ساتھ مقابلہ بھی کیا، وہ صاحبزادے کو ڈرائیو مارنا سکھاتے رہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ رینج میں کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا، پہلے بھی ڈرائیونگ رینج آتا رہا ہوں، خوب مزہ آتا ہے۔
راشد خان نے کہا کہ میں نے ڈرائیو میں حارث رؤف کو شکست دی، گالف کھیل کر اچھا لگا، بہت دن بعد تفریح ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں نائٹ میچز چل رہے ہیں اور ٹریننگ بھی جاری ہے، آج یہاں آ کر سورج بھی دیکھ لیا۔
حارث روف نے گالف کورس آمد پر کہا کہ یہاں آ کر بہت مزہ آیا ہے۔
Comments are closed.